تازہ خبریںخبریںعالمی

کورونا وائرس: کس ملک میں ہوئی کتنی ہلاکتیں اور کتنے ہیں متاثرین!

اب تک 31 ملکوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں ہندوستان شامل نہیں ہے لیکن پاکستان شامل ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور بدھ کو مزید 44 ہزار کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئ ہے جبکہ اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے بدھ کو مسلسل دوسرے دن دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 10 ہزار تھی۔ اسپین میں ساڑھے سات ہزار، اٹلی میں 5200، جرمنی میں 4300، فرانس میں 2900 اور ایران میں 2200 سے کچھ زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

اٹلی میں مریضوں کی کل تعداد 74 ہزار، امریکہ میں 64 ہزار، اسپین میں 47 ہزار، جرمنی میں 37 ہزار، ایران میں 27 ہزار اور فرانس میں 25 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔سوئزرلینڈ میں بھی ایک ہزار نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 683 ہلاکتیں اور اسپین میں 646 ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس میں 231، ایران میں 143 اور امریکہ میں بدھ کی شام تک 130 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ہالینڈ میں 80 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں 3647، ایران میں 2077، فرانس میں 1331 اور امریکہ میں 910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے پہلے شکار چین میں صورتحال قابو میں ہے جہاں بدھ کو 47 نئے مریض سامنے آئے اور چار ہلاکتیں ہوئیں۔ وہاں کیسز کی تعداد 81 ہزار ہوچکی ہے لیکن ان میں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 3281 ہے جو اب اٹلی اور اسپین سے کم ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب رفتہ رفتہ کئی ممالک میں متاثرین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہےلیکن ہندوستان میں ابھی بھی یہ تعداد سینکڑوں میں ہی ہے۔اب تک 31 ملکوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!