جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

بیدر میں سرقے کی واردات، 1لاکھ 90 ہزار روپئے نقد، 5 تولہ سونا اور چاندی کے زیورات کی ہوئی چوری

بیدر: 25/ اکٹوبر(اے این بی) 24-25 اکٹوبر کی درمیانی شب بیدر کےعلاقے بندہ نواز کالونی، چدری روڈ، پرواقع ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی، جس میں تقریبا 1لاکھ 90 ہزار روپئے نقد، پانچ- ساڑھے پانچ تولہ سونا اور چاندی کے زیورات کے علاوہ دو لیدرجیکٹس کو بھی سارقوں نے سرقہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شکیل احمد بتایا کہ انکے بہنوئی محمد علاؤالدین صاحب گتہ دار کے مکان میں 25-24 اکٹوبرکی درمیانی شب یہ واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد علاؤالدین صاحب اپنے اہل خانہ سمیت اپنے رشتہ داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں حیدرآباد روانہ ہوئے تھے۔

گھرکو مقفل دیکھ کر سارقوں نےرات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گھر کے مین ڈور کا لاک توڑنے کی بہت کوشیش کی، لیکن ناکام ہوئے جس کی بنا چورو‏ں نے دروازے ہی کو سلاخ کے ذریعہ موڑ کر کھول دیا اوراندر داخل ہوئے۔ جہاں پر1لاکھ90ہزار روپے نقد 5تولہ سونا، ایک عدد چاندی کی چین، 2 لیدر کی جیکٹس کی شکل میں چوری کرکےوہاں سے لے بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

شادی کی تقریب سے واپسی کے بعد جیسے ہی مکان مالک علاءالدین نے اپنے گھر پہنچے وہاں پر اپنے گھر بیرونی اوراندرونی دروازوں کو کُھلا پایا۔ جس کے فورا بعد وہ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن رجوع ہوئے جہاں پر انہوں نے ایک ایف آئی آر درج کرائی، جس کے بعد محکمہ پولیس کے عہد یداران نے واردات کا جائزہ لیا۔

شکیل احمد کے مطابق سارقوں کو ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ پکڑنے کی بھی پولیس نے کوشیش کی، چونکہ گھروالوں نے تمام اشیاء کو جو بکھرے پڑے تھے اسکو یکجا کرکے رکھا تھا، اس لیے چوروں کو پکڑنے میں ڈاگ اسکوڈ کی یہ کوشیش کامیاب نہ ہوسکی۔ اس کے باوجود بھی پولیس اس کیس میں مصروفِ تحقیقات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!