بسواکلیان: مستحق اورغریب خاندانوں کے لئے راشن کٹس تقسیم کرنے کا جماعتِ اسلامی نے کیا اعلان
بسواکلیان: 24/مارچ (اے این یو) محمد عرفات ناظم شعبہ خدمت خلق، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق شعبہٴ خدمت خلق، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کی جانب سے موجودہ صورت حال کے پیش نظر مستحق اور غریب خاندانوں کے لئے پانچ دن کا راشن تقسیم کیا جارہاہے۔
ایک راشن کٹ کی قیمت 600 روپیے ہے، جسمیں 6 کلو چاول، 1/2 کلو دال، 1کلو میٹھا تیل،1کلو گیہوں آٹا، 1 کلو شکر، 1نمک پاکٹ، اور 1مرچ پاؤڈر پاکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ان راشن کٹس کی تیاری وتقسیم میں ایچ آر ایس کے وابستگان اور ایس آئی او کے کرکنان کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے۔
اس موقعہ پر جناب عبدالکلیم عابد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان اور جناب عرفات، ناظم شعبہ خدمت خلق، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان نے اہل خیر حضرات سے اس لاک ڈاوٴن میں غرباء میں کم از کم ایک کٹ کے تعاون کی اپیل کی ہے۔ تعاون اور دیگر تفصیلات کے لئے جناب عرفات، ناظم شعبہ خدمت خلق 9632017069 اور جنابِ منہاج خازن 9844918585 سے رابطہ کریں۔