خبریںقومی

ملک میں کورونا وائرس کے 324 معاملوں کی تصدیق، 6 افراد ہلاک

ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرین مریضوں کی تعداد بڑھ کر 324 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے اتوار کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 324 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 283 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک بھر میں اب تک چار افراد کی موت ہوئی ہے اور24 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ اب تک چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

بہار میں کووڈ-19 کا ایک مریض فوت، ہندوستان میں چھٹی موت

بہار میں کورونا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دارالحکومت پٹنہ کے ایمس اسپتال میں منگیر ضلع کے رہائشی ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں، ہفتہ کی رات مہاراشٹر میں ایک 63 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔ اس طرح ملک بھر میں کوویڈ ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!