مارچ 22 کو عوامی کرفیو کے دوران بند رہے گی ٹرین خدمات
انڈین ریلوے نے کہا ہے کہ 21 اور 22 مارچ کی نصف شب سے 22 مارچ کو رات 10 بجے کے درمیان شروع ہونے والی مسافر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ حالانکہ اس سے پہلے دن 7 بجے صبح چلنے والی پسنجر ٹرینوں کو اپنی منزل تک جانے کی اجازت ہوگی۔
عوامی کرفیو کے پیش نظر دہلی میٹرو 22 مارچ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان
کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایم نریندر مودی نے 22 مارچ کو عوامی کرفیو کی اپیل کی ہے۔ اس اپیل کے بعد دہلی میٹرو کو 22 مارچ کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی۔