بڑی خبر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بھی کرائیں گے کورونا ٹیسٹ
صدر جمہوریہ بھی کرائیں گے کورونا ٹیسٹ، کنیکا کی پارٹی میں جانے والے دشینت سے کی تھی ملاقات
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ انھوں نے یہ فیصلہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ کے کورونا متاثر کنیکا کپور کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شامل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد لیا ہے۔ کنیکا سے ملنے کے بعد دشینت سنگھ صدر جمہوریہ سے ملے تھے۔ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات پر صدر جمہوریہ بھی عمل کریں گے۔ صدر جمہوریہ نے آئندہ حکم تک اپنے سبھی پروگراموں کو بھی رد کر دیا ہے۔ اس درمیان دشینت سنگھ کے ساتھ کسی نہ کسی پروگرام میں رہے اراکین پارلیمنٹ اور دیگر لوگ بھی خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں۔