کورونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال سے ہوئے فرار، شہر بھر میں الرٹ جاری
ناگپور: ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 83 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اسی درمیان خبر ہے کہ مہاراشٹر کے ناگپور اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریض اسپتال سے کہیں بھاگ گئے ہیں۔ دیر رات ہوئے اس واقعہ کے بعد شہر میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سبھی مریض کی تلاش جاری ہے۔
مہاراشٹر کے ناگپور میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک نجی اسپتال سے کورونا وائرس کے چار مشتبہ مریض فرار ہو گئے۔ بعد میں چار میں سے تین واپس لوٹ آئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق چاروں میں سے ایک کی رپورٹ کورونا وائرس کی جانچ میں منفی پائی گئی ہے جبکہ تین کی جانچ کا عمل تاحال جاری ہے۔ افسران نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکو اور پیرا میڈیکل ملازمین کی کاوشوں کے باوجود چاروں مریض جمعہ کی شام کو فرار ہو گئے تھے۔