ضلع بیدر سے

بسواکلیان: نئی بستی میں عوام پانی سے محروم، بلدی حکام سے فوری توجہ کی اپیل

بسواکلیان: 10/مارچ نا مہ نگار (کے ایس) قادریہ کالونی بسواکلیان قریب یداللہ پور میں آشریہ کالونی کے درمیان واقع نئی بستی کھنکا جھنڈا میں ایک سال سے عوام پانی سے محروم ہے۔ اس سلسلے میں بسواکلیان کے ارباب مجاز محکمہ آبر سانی اور CMC کو بارہا اس طرف توجہ دلانے کے باوجود پانی کی سپلائی سے یہاں کے 20 سے 30 گھر مالکین کو محروم رکھا ہے۔

اطراف کے محلہ جات کالونی، آشریہ کالونی، کھنکا جھنڈا، مولے کالونی میں پانی کی سپلائی جاری ہے۔ لہذا محکمہ آبر سانی کے ارباب مجاز CMC کے ارباب مجاز کو فوری اس طرف توجہ دے کر پانی کی سپلائی کا انتظام کرنا چاہئے۔

اس بات کا مطالبہ جناب اعظم خان صاحب سماجی کارکن اور مقامی عوام جناب بابو میاں، صلاح الدین، رحیم الدین،فیروز خان پشاری، فاروق خان،نے مشترکہ طور پر بتایا کہ پانی کی سپلائی جلد از جلد کی جائے کیونکہ ایک عرصے سے عوام پانی سے محروم ہے جسکی وجہہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ ارباب مجاز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی دشواریوں کو پانی سپلائی کر کہ کم کریں۔ جلد از جلد یکسوئی کی گئی تو ٹھیک ہے ورنہ خالی گھڑوں کے ساتھ CMC آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا کرنے پر مجبور ہونا پڑیگا۔ جناب اعظم خان نے بتایا کہ ایک سال کے طویل عرصے میں ارباب مجاز عوام سے وعدے کرتے رہے اب کام کرنا ہوگا۔اور عوام کے دشواریوں کو ختم کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!