ضلع بیدر سے

ضلع بیدر سے دہلی فساد متاثرین کے لیے 4,98,725 روپئے ریلیف فنڈ روانہ

بیدر: 9/مارچ (اے این یو) جناب محمد اکرم علی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق دہلی میں فسادات کے متاثرین کے لیے امدادی فنڈ کے سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کی گئی اپیل پر ضلع بھر سے اہلِ خیر حضرات نے بڑی ہی فراخدالانہ طور پر مالی تعاون کے ذریعے متاثرین کی امداد میں حصہ لیا۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جانب سے شہر کی مساجد میں اعلان کیا گیا تھا، جس میں 2,17,325 روپئے، بسوا کلیان سے 1,50,000 روپئے، شہر ہمناآباد سے تقریبا 75,000 روپئے، جبکہ بھالکی سے 28,700 روپئے جمع کیے گئے۔

علاوہ ازیں ضلع بیدر کے دیگر مقامات پر بھی ریلیف فنڈ جمع کیا گیا جس میں بگدل سے 11,610 روپئے، منااکھیلی سے7,730 روپئے، نرنہ سے 3,500 روپئے، کمٹھانہ سے 2,500 روپئے اور مدرگی سے 2,300 روپئے جمع ہوئے۔

اس طرح ضلع بیدر سے 4 لاکھ 98ہزار 725 روپئے کی جملہ رقم دہلی کے فساد متاثرین کے لئے روانہ کر دی گئی۔

اس موقع پر جناب محمد اکرم علی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر نے تمام اہل خیر حضرات کے حق میں دعائے خیر کی اور متاثرین کی بھی جلد از باز آبادکاری کے لیے خصوصی دعا کی. اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام کارکنوں اور دیگر افراد نے جو اس فنڈ کو جمع کرنے میں تعاون کیا ان کے حق میں بھی دعائے خیر کی اور اظہار تشکر بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!