ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں ہولی کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس

بسواکلیان: 7/ مارچ (کے ایس) بسواکلیان میں فرقہ پرستی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔اور یہاں پر ہمیشہ سے مختلف مذہبوں کے لوگ بستے ہیں اور شیرنی کی طرح میل ملاپ رکھتے ہیں ہمارے تمام ہولی تہوار کو منانے والوں سے خواہش ھیکہ وہ سکون و اطمینان امن و بھائی چارہ کے ساتھ گنگا جمنی تہذیب کو بر قرار رکھتے ہوئے عید منائیں۔اور اس موقع پر غریبوں کے لکڑیوں پر نظر نہ ڈالیں۔

ہولی جلانے کیلئے غیر ضروری طور پر کسی کا نقصان نہ کریں۔اور ڈی جے کو اپنے حد میں رکھتے ہوئے چلائیں اور رہائشی علاقوں میں اسکے آواز کا توازن بر قرار رکھے کیونکہ بستی میں مختلف قسم کے افراد و مختلف بیماریوں میں ملوث ہوتے ہیں جس سے انکی صحت پر اثر نہ پڑے اور انہیں تکلیف نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار سرکل انسپکٹر بسواکلیان نانے گوڈا نے بسواکلیان پولیس اسٹیشن میں منعقدہ امن اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر بسواکلیان کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے جس میں قابل ذکر جناب اظہر نورنگ صاحب (کانگریس آئی صدر، و سابقہ بلدی چیرمین)،جناب اس،جناب اسماعیل بیلکونی،سنجیو کمار موچی،کانگریس آئی لیڈر میسے،خلیل استاد کنٹرولر،رئیس احمد،عبد الغفار پیش امام (رکن بلدیہ)،یشونت گجر،قیام الدین آٹونگر،معین الدین صاحب (سابقہ رکن بلدیہ و کانگریس لیڈر)جناب تاج الدین نظامی کالیہ،اعجاز لاتورے(لاری اونر اسوسی ایشن صدر)رام گوڈبولے (مجلسی کونسلر)،و دیگر موجود تھے۔

سرکل انسپکٹر نانے گوڈا نے بتایا کہ میں 24 / گھنٹے عوامی خدمات کیلئے دستیاب رہونگا۔ میر اظہر علی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے گنیش اور دیگر مذہبی تہواروں میں شامل رہتا ہوں جس وقت میں بلدی چیرمین تھا اس وقت پانی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کرتا تھا مگر فلحال میں بلدیہ کا چیرمین نہیں ہوں مگر پھر بھی میں اب بھی ان سہولیات کو فراہم کرؤانگا۔

محمد رئیس الدین کانگریس آئی لیڈر نے بتایا کہ بسواکلیان ایک امن و شانتی کا مرکز ہے اور یہاں کہ مذہب کے ماننے والے اپنے ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں حصہ لیکر انکو بھائی چارہ کے ساتھ مناتے ہیں۔جناب اسماعیل صاحب بیلکونی نے کہا کہ تمام ہندو بھائیوں سے میری خواہش ھیکہ یہ تہوار مختلف رنگوں کی طرح مختلف فطرت پر منحصر ہے اور جلد از جلداسکو ختم کیا جائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔جناب عبد الغفار پیش امام نے کہا کہ بسواکلیان میں کبھی بھی امن میں خلل نہیں کیا گیا اور اب بھی ہر سال کی طرح اس سال  بھی ہولی تہوار منایا جائے۔

یشونت گجر کانگریس آئی نے کہا کہ بسواکلیان میں تمام مذہب کے لوگ مل کر اس ہولی تہوار کو مناتے ہیں اور اسکا سندیش ہی یہ ھیکہ کہ ایک دوسرے کی خوشیوں کو بانٹنے کاموقع ہے۔ پروگرام کی کاروائی پی ایس آئی سنیل کمار نے چلائی۔نئے ٹرافک انسپکٹرنند کمار بھی موجود تھے۔سب انسپکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ مختلف تعلیمی بورڈس کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اس لئے ہولی تہوار کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ طلباء کو اپنے امتحانی سینٹرس تک جانے کیلئے کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!