بسواکلیان: سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا
بسواکلیان میں سماجی خدمات اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں رول ادا کرنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بسواکلیان: 7/ مارچ (کے ایس) تپرانت قریب میگور اسپتال رائیل بپلک اسکول گارڈن میں ایک سالانہ جلسہ کے موقع پر کدمبا کنڑا سینا کرناٹکا کی جانب سے بسواکلیان کے سینئیر صحافی جناب خواجہ سرتاج الدین صاحب(عرف مرشد) کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انکے علاوہ سماجی خدمات پر جناب اکرام الدین کھادی والے(پبلک ہلپ لائن) کو اور میڈیا میں خدمات کے لیے جناب محمد ذاکر سونڈکے (BK News)،جناب اکبر (BK News)کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردارشاہ منور چشتی نظامی شیر سواری(سجادہ نشین نشین و متولی درگاہ حضرت سید تاج الدین بابا شیر سوار) ؒ بسواکلیان،شری راجیشور سوامی تڈولہ مٹھاو میکر، شیوانند سوامی، لنگنار ویر شٹی بھالکی سینئیر صحافی،کنڑا فلم ایکٹر لکشمن بنگلور،ARTO ملیکارجن برادر،ویر شٹی ارس سوشیل ویلفیر آفیسر،اکرام الدین کھادی والے،اکبر صاحب جمعیت العلمائے ہند بسواکلیان،و دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اشخاص کو یہ یوارڈ دیا گیا۔