نربھیا کے قصورواروں کو 20 مارچ صبح 5.30 بجے ہوگی پھانسی
نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل واقعہ کے قصورواروں کے لیے پھانسی کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ نئے ڈیتھ وارنٹ کے مطابق 20 مارچ کی صبح 5.30 بجے چاروں قصورواروں کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں آشا دیوی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ پھانسی کی تاریخ ملتوی نہیں ہوگی۔