جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کے زیرِاہتمام خواتین کے لیے میڈیا ایکٹیوِزم پر 2روزہ ورکشاپ کاانعقاد
بنگلورو: 2/مارچ – (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی ہند کر ناٹکا کے شعبہ جات HRD، میڈیا ڈپا رٹمنٹ اور شعبہ ٴ خواتین کے اشتراک سے میڈیا ڈپا رٹمنٹ جماعت اسلامی ہند کر ناٹک کے زیر اہتمام ریاستی سطح کا میڈیا ایکٹوزم کے نام سے دو روزہ تر بیتی ورک شاپ پروگرام شانتی سدن،آر ٹی نگر بنگلور میں خواتین وطالبات کے لیے 29فروری اور یکم مارچ کو منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کر ناٹکا نے ریاست بھر سے آئی ہوئی منتخب خواتین و طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں خواتین کی بہت کم شر کت پائی جاتی ہے۔اس ورک شاپ سے خواتین کی ما ہرین کی ٹیم تیار کر نا ہے جو میڈیا کے الگ الگ شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے سماج کی بہتری کیلئے کام کرسکیں۔ خواتین کو میڈیا کے میدان میں موا قع فر اہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی فلاح وبہبود میں اپنا رول ادا کرسکیں۔
محتر مہ تسنیم فر زانہ ضلعی ذمہ دار جماعت اسلامی نے اپنے میڈیا کے تجر بات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں خواتین پر نٹ اور الکٹرانک میڈیا میں اپنا لو ہا منوا چکی ہیں مگر اب تک کسی میڈیا گروپ کی ایگزیکٹو پوزشن پر نہیں پہنچ سکیں۔پر نٹ جر نلزم میں ٹاپ ایڈ یٹرشپ پر کوئی خاتون نہیں ہے، 90کی دہائی میں بھارت میں کئی خواتین اپنے کیر ئیر کے ٹاپ پر پہنچ گئی تھیں مگر اس کے بعد انہوں نے اپنی تحر یر کے ذریعے تبد یلی لانے کو زیا دہ تر جیح دی۔ ہمارے پاس پلیٹ فارمز کی کمی نہیں ہے اپنے آپ کو منوانے کے لئے ہم نے صورتحال سے سمجھوتہ کیا جس پر ہم مطمئن ہیں، مزید انہوں نے اپنا سفر میڈیا کو بیان کیا۔
ورک شاپ میں خواتین کو رپورٹنگ، ایڈیٹنگ،کاپی رائٹنگ، کالم نگار ی، فیچر رائٹنگ، وڈیو ایڈٹنگ اور فوٹوگرافی جیسے میڈیا کےتمام شعبہ جات میں ماہرین میڈیا کے ذریعہ رہنمائی کی گئی، جن میں جناب مطیع الرحمن، جناب ریاض احمد، جناب اظہر، جناب سہیل شامل ہیں۔ انٹرویو، نیوز بائیٹس اور شارٹ ٹاک میں منتخب شرکاء نے حصہ لیا، جسکی رہنمائی جناب رؤف احمد جرنلسٹ بینگلورنے کی۔
محمد کا ظم سوشیل میڈیا کو آرڈینیٹر نے محمدﷺ کی زند گی اور میڈیا پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کے ذرائع ابلاغ کے لئے آپ ﷺ کے زمانے میں کسی اونچی جگہ،خط،شعر وشاعری وغیرہ استعمال کرتے تھے۔لیکن آج ذرائع ابلاغ کے لئے بہت سے سہولیات ہمارے پاس مو جود ہیں اسکو صحیح اور راہ خدا،حق بات ثابت کرنے کے لئے استعمال کریں۔ علاوہ ازیں اس ورکشاپ کو جناب سید تنویر احمد رکن شوری جماعت اسلامی ہند کر ناٹکا نے بھی مخاطب کیا۔
افتتاحی کلمات محتر مہ تشکیلہ خانم اسسٹنٹ سکریٹری جماعت اسلامی کر ناٹکا نے پیش کئے۔تز کیر بلقرآن میں جناب لئیق خان منصوری اسسٹنٹ سکر یٹری جماعت اسلامی کر ناٹکا نے موضوعی درس قرآن دیا جس میں موصوف نے قرآن کی مختلف آیات کی روشنی میں دعوت اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت بتائی۔ (رپورٹ: فاریحہ مریم، بسواکلیان)