خبریںقومی

پولیس کو دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار: پوچھا، کپل مشرا پر کیوں درج نہیں ہوئی ایف آئی آر؟

دہلی تشدد کے معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انہوں نے کپل مشرا کی ویڈیو نہیں دیکھی، اس پر ہائی کورٹ نے حیرانی کا اظہار کیا اور عدالت میں ہی ویڈیو پلے کرائی گئی

دارالحکومت دہلی میں ہونے والے تشدد پر بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے پولیس کو سرزنش کی اور اشتعال انگیز تقاریر پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔ جب عدالت میں سماعت کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے بیان پر بحث ہوئی تو سالیسیٹر جنرل (ایس جی) تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے، لہذا انہوں نے یہ بیان نہیں سنا ہے۔ ایس جی کی اس دلیل پر ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی نے سخت کارروائی کی اور ویڈیو عدالت میں موجود سب کے سامنے چلوائی۔

کیا اس پر کارروائی کرنے کے لئے پولیس کمشنر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے؟ جب ہائی کورٹ نے یہ سوال کیا تو ایس جی نے کہا ’’میں اس بارے میں شرمندہ ہوں، براہ کرم مجھے ہدایت دینے کا وقت دیں۔‘‘ اس پر ہائی کورٹ نے کہا ’’لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بطور قانون افسر آپ ہمیں بتائیں کہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی؟‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!