ناگپور: وابستگانِ جماعت اسلامی نے کی 300 سے زائد مریضوں کی عیادت اور تقسیم کیے پھل
ہمیں مریضوں کی عیادت میں پہل کرنا چاہیے۔
ناگپور: 23/فروری (پریس ریلیز) ڈاکٹر محمد عبدالرشید، میڈیا سیکرٹری جماعت اسلامی ہند ناگپور کے مطابق جماعت اسلامی ہند ناگپور( مغرب) کے شعبہ خدمت خلق کے مرد و خواتین ممبران نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 10 وارڈوں میں 300 مریضوں کی عیادت کی۔ اس میں خواتین نے 6 خواتین وارڈ، مردوں نے 2 مرد اور 2 بچوں کے وارڈ شامل ہیں۔ عیادت کے ساتھ ہی مریضوں کو پھل اور بسکٹ تقسیم کیے گئے ۔ اللہ رب العزت سے مریضوں کی صحت کاملہ کی دعائیں بھی کی گئیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی ناظمہ زیبا خان نے کہا کہ ہمیں مریضوں کی صحت کے بارے میں مزاج پرسی کرتے رہنا چاہئے اور ان کی صحت کیلئے دعا بھی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ “جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مریض کی عیادت کے لیے جاتے تو کہتے” کہیئے طبیعت کیسی ہے؟ ” پھر اسے صبر کی تلقین کرتے اور کہتے” کوئی حرج نہیں, اللہ نے چاہا تو یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہوگی”-
اس موقع پر جماعت اسلامی ناگپور( مغرب) کے امیر مقامی ڈاکٹر آصف الزمان خان ، خالد پرویز ، قاضی شفیق احمد ، ڈاکٹر عدنان الحق ، کبیرالدین خان ، ناظم الدین غازی ، جاوید محی الدین ، عبد المتین ، محمد ناصرالدین طارق ، مقامی ناظمہ زیبا خان ، ساجدہ پروین ، قرۃ العین بشریٰ اور سعدیہ سحر موجود تھے۔