ٹاپ اسٹوری

مسٹر پرائم منسٹر! جواب دیں، 9 سالہ دلت بچی کی عصمت دری اور قتل کا ذمہ دار کون؟ : ادھیر رنجن چودھری

نئی دہلی: دہلی میں 9 سالہ دلت بچی کی عصمت دری اور قتل معاملہ کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ آج پھر کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس واقعہ کے تعلق سے اپنا بیان دینے کے لیے کہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’راجدھانی میں 9 سال کی بچی کا قتل، عصمت دری اور جبراً آخری رسومات ادا کی گئی اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ آپ (وزیر اعظم) کشمیر سنبھالنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں فوج بھیجتے ہیں لیکن جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ہم 9 سالہ بچی کی زندگی نہیں سنبھال سکے۔ آپ جواب تو دیجیے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!