علی گڑھ میں CAA کے خلاف مظاہرہ کے دوران کوتوالی پر پتھراؤ
اتر پردیش کے علی گڑھ کے اوپركوٹ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران ہنگامہ ہو گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں کچھ لوگ جلوس نکال رہے تھے، خبروں کے مطابق اس دوران کچھ نوجوانوں نے ترکمان گیٹ پر قدیم نودرگا پتھواری مندر پر پتھراؤ کر دیا۔ اس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ خبروں میں کے مطابق کچھ لوگوں نے اوپركوٹ کوتوالی پر بھی پتھراؤ کیا، حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے ہیں۔