ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ: یوتھ ونگ جماعتِ اسلامی کی جانب سے روزگار میلہ کا انعقاد‎

میراروڈ: 23/فروری (ایس ایم ایس) ساجد محمود شیخ میراروڈ کی اطلاع کے مطابق جماعتِ اسلامی میراروڈ کی یوتھ ونگ کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کے لئے ایک روزگار میلہ کا انعقاد اسلامک سینٹر،میراروڈ میں کیا گیا۔ اس روزگار میلہ میں چار کمپنیوں کے ہیومن ریسورس پینل نے تقریباً ۱۰۰ امیدواروں کا انٹرویو لیا جن میں  %۳۰ خواتین بھی شامل تھیں ۔

جن امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا اُن میں سے بیشتر کو دوسرے راؤنڈ کے انٹرویوز کے لئے منتخب کیا گیا ۔ یوتھ ونگ کے اس پروگرام سے مقامی پروفیشنل حضرات کافی متاثر ہوئے اور اِس کارِ خیر میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر قیصر علاؤالدین خلیفہ نے کہا کہ یوتھ ونگ،جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم کے ذمہ داروں اور کارکنان نے اِس پروگرام کو کامیاب بنانے میں انتھک محنت کی تھی۔

امیر مقامی جماعت اسلامی میراروڈ جناب عطاء الحق نے پروگرام کی کامیابی پر خداوند کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے سبھی کارکنوں کے لئے دعائے خیر کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!