ضلع بیدر سے

بسواکلیان: کریسینٹ کالج میں پنچ سالانہ پروگرام کا انعقاد، دانشوران کا خطاب

بسواکلیان:23/فروری (کے ایس ) آج بسواکلیان کا نوجوان تعلیمی میدان میں سب سے آگے آرہا ہے،ایک وقت تھا بسواکلیان ٹرانسپورٹنگ میدان میں بہت آگے چلے گیا، اب یہاں کا نوجوان ایک نئی تاریخ بناتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوا دیا ہے۔ ہمارے پاس ہر میدان میں نوجوان آگے ہیں یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار جناب محمد ذبیح کریسنٹ کالج پرنسپل کریسنٹ پی یو کالج نے پنچ سالانہ پروگرام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکیا۔

جناب ذبیح الدین نے اپنی تقریر میں بتایا کہ 2015سے اب تک ہمارا پرسینٹیج 83 سے آگے رہا ہے اور ہر سال پرسنٹیج میں اضافہ ہی ہوتا رہا ہے۔2015سے اب تک تین بیاچ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے نوجوانوں میں رجوع ہو ا کوئی MBBSہے،کوئیBUMS،کوئیBDSاور کوئی AGRICULTURE FIELD میں گیا ہے۔

جناب بیجگم صاحب نے نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو اپنے مستقبل بنانے کے لئے اچھا تعلیمی معیار پیدا کرنا ہوگا۔اچھے سے اچھے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ضرور آپکو کامیابی حاصل ہوگی۔غیر ضروری مصروفیات کو تر کرکہ وہی وقت اپنے تعمیری کام انجام دینا ہوگا۔ایسے کئی مشہور شخصیتیں گذری ہیں جو اپنے وقت کا صحیح فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں جیساکہ ہمارے ملک کے سابقہ مرحوم صدر جمہوریہ عبدالکلام ہمارے سامنے ایک بڑی مثال موجود ہیں۔انہوں نے اپنے غریبی حالات میں بھی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے نیوز پیپر بیچ کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرے۔

JNVکے پرنسپل نے بتایا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہوتا ہے اسلئے نوجوانوں کو چاہئے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاسل کرکہ ملک و قوم کی خدمت کریں۔اور ملک کی تعمیر میں اپنے خدمات انجام دیں۔جناب محسن KASپاس نے بتایا کہ اگر ملک کا نوجوان یہ طئے کردے کے میں ایک اچھی زندگی بنانے اور اس اچھی زندگی کو حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ معیاری تعلیم کا انتخاب کریں۔اور اسکو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں۔یہاں تک کہ اپنی منزل کو حاصل کرنے جس سے انفرادی اجتماعی،معاشرتی،طور پر مشغول ہوجاؤ اسکے لئے مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔صرف حاصل کرنے کے لئے آپکے پاس قربانی کا جذبہ ہونا چاہئے تب ہی آپ انفرادی طور پر،اجتماعی طور پر اعلیٰ مقام کرسکتے ہیں۔اور ملک و قوم کی طاقت بن سکتے ہیں۔قوم آپکی اس قابلیت سے مستفیس ہوسکتے ہیں۔انسان اشرف المخلوقات ہے اس لئے اسکی سوچ اشرف المخلوقات کی ہی ہونا چاہئے ویسے تو جانور بھی زندگی گذارتے ہیں لیکن ہما طرز پر نہیں بلکہ انکے طرز پر چلنا ہے،ہم کو اعلیٰ اقدار پر مبنی تعلیم حاصل کرکہ ملک و قوم کی عزت کرنا ہے۔

جناب منہاج بھولے نے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرکہ ملک کی تعمیر کے لئے ملک کی تعمیر کا کام نوجوان سے لینے کی ہماری کوشش جاری رہیگی،آجکا نوجوان اعلیٰ تعلیم کے لئے اپنے آپ کو تیار کررہا ہے۔اور ملک و قوم کی تعمیر کا کام انجام دے رہا ہے ہمارا یہی مقصد رہا ہے۔ اس موقع پر کریسنٹ پی یو کالج کے اساتذہ جناب ذبیح الدین پرنسپل، جناب منہاج بھولے پریسیڈینٹ،جناب اسمٰعیل خان ممبر اور بائیولوجی لکچرر،جناب محسن احمد کمسٹری لکچرر،جناب عبدالرسول ہندی لکچرر،جناب مدثر چابکسوار اردو لکچرر،جناب غوث انگریزی لکچرر،جناب احتشام اختر ممبر،جناب سُہیل ممبر،جناب آصف علی کمسٹری لکچرر،جناب سنگمیشور فیسکس لکچرر،جناب فرحان حساب لکچرر، محترمہ دیوی بائیو لکچرر،محترمہ سُنندہ علم ریاضی لیکچرر،محترمہ جوتی وغیرہ موجود تھے۔

اس کے علاوہ کریسنٹ پی یو کالج کے طلباء و طالبات نے اپنے کالج کے اسٹاف کو اور انفرادی طور پر طلباء نے ہر ایک لکچرر کو مختلف تحائف سے نوازا۔ کریسنٹ انتظامیہ کی جانب سے کالج سے جو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اُنکی شال پوشی و گلپوشی کی گئی جن میں سال 2016-17کے طالبات:محمد این الدین (MBBS)،محمد فاضل ولد محمد انور(ENGINEERING)،عبد المجاہد،سید کلیم،ثانیہ مُسکان(BDS)،ولید حُسین،افشاء نورین،تحسین بیگم، قطب الدین ہیں۔ سال 2017-18کے طالبات جن میں شاہ نواز سکندر،ہدایت پاشاہ،طاہرہ بیگم،عائیشہ پروین،محمد شاہید،شیخ عبدالستار،محمد جنید بھولے،محمد مقیت نظام الدین ہیں۔ اسی طرح سے سال 2018-19کے اعلیٰ تعلیم میں جانے والے طالبات جن میں ثمرین ناز،سُمیہ مُسکان،سائمہ خُدثیہ،محمد یونس،نیہا جوشی،شیرین ترنم،خضراء سلطانہ ہیں۔

پروگرام کی کاروائی اسمٰعیل خان بائیولوجی لکچرر کریسنٹ پی یو کالج نے کی اور مہمانوں کا تعارف محسن احمد کیمسٹری لکچرر کریسنٹ کالج بسواکلیان نے کیا اور استقبال محمد احتشام اختر ممبر کریسنٹ پی یو کالج نے کیا۔ کریسنٹ کالج کے طالب علم عمران کی قرات کلام پاک سے ہوا اور مہک تبسم اور اسماء فرخندہ نے تعلیمی ترانہ پیش کیا۔

پروگرام ورشاء پیالیس شیو پور روڈ پر منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں جناب جی جے ساکریٹیز کے اے ایس پرنسپل جے این وی نارائین پور پاس محمد محسن احمد تحصیلدار، محمد عبدالماجد منیار لکچرار شعبہ تاریخ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، اکا مہادیوی کالج کے پرنسپل، مرزا انور بیگ سابقہ کمشنر بنگلور، رمیش بیجگم ڈی۔ڈی۔پی۔یو۔بیدر،گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!