ناگپور: 22/فروری کو آرایس ایس ہیڈکوارٹر کے سامنے ترنگا لہرانے کا بھیم آرمی چیف چندرشیکھر نے کیا اعلان
بھیم آرمی چیف چندرشیکھر نے کہا کہ میں کل یعنی 22/فروری2020 کودوپہر 2 بجے ریشم باغ ناگپورآرہا ہوں۔ فرضی قوم پرستوں کی تنظیم آر ایس ایس جس نے آج تک ترنگے کو عزت نہین دی، کل ہم ان کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ترنگا لہرائیں گے۔ میں چاہوں گا کہ کل سبھی ساتھی ریشم باغ ترنگا لے کر پہنچے اور بتا دیں کہ ان کے زعفرانی پرچم پر ہمارا ترنگا بھاری ہے۔