دہلیریاستوں سے

سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن آج پھر پہنچے شاہین باغ، خواتین سے بات چیت جاری

’شاہین باغ میں گولی چل جاتی ہے تو پولیس حفاظت کیسے دیگی‘ ہمیں پولیس پر بھروسہ نہیں: خاتون مظاہرین

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایمبولینس آتی ہے تو اس کو نکالنے کا راستہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گولی چلائی گئی، تو دہلی پولیس کیسے ایسے ماحول میں ہمیں تحفظ فراہم کرسکے گی۔ مظاہرین نے کہا کہ آسام میں این آر سی نافذ ہوا تو جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ان کی زمین ہاتھ سے چلی گئی۔

مذاکرات کاروں نے شاہین باغ کی خاتون مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک طرف کا راستہ چھوڑ دیں۔ اس پر مظاہرین نے کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ موقع پر موجود ایس ایچ او نے حفاظت کی یقین دہانی کرائی لیکن مظاہرین نے کہا کہ دہلی پولیس پر انہیں بھروسہ نہیں ہے اور تحریری طور پر یقین دہائی کرائی جائے۔

سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن آج پھر پہنچے شاہین باغ، خواتین سے بات چیت شروع

سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے مذاکرات کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر آج لگاتار تیسرے دن شاہین باغ مظاہرے میں پہنچ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق احتجاج کے مقام سے تمام مردوں کو جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن خاتون مظاہرین سے بات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!