تازہ خبریںخبریںقومی

نربھیا کیس: مجرم ونے شرما نے خود کو بتایا شدید ذہنی مریض، عدالت میں داخل کی عرضی

نربھیا عصمت دری اور قتل کیس کے قصورواروں میں سے ایک ونے نے تہاڑ جیل میں اپنے کمرے کی دیوار میں سر مار کر خود کو زخمی کر لیا اور اب عدالت میں عرضی دائر کی ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے

نئی دہلی: نربھیا عصمت دری اور قتل کیس کے قصورواروں میں سے ایک ونے تہاڑ جیل میں اپنے کمرے کی دیوار میں سر مار کر خود کو زخمی کر لیا اور اب عدالت میں عرضی دائر کی ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا اس کا علاج کروایا جائے۔

ونے کی جانب سے جمعرات کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں وکیل اے پی سنگھ نے عرضی دائر کی جس میں تہاڑ جیل کے حکام کو ان کے کلائنٹ کے کے علاج کے لیے اعلیٰ سطحی طبی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جیل حکام کو نوٹس جاری کرکے ونے پر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔اس کیس کی اب سماعت 22 فروری کو ہوگی۔

ونے کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس کے سر میں شدید چوٹ ہے۔ دائیں ہاتھ میں فریکچر ہے۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شدید نفسیاتی ’شیزوفرینیا‘ سے متاثر ہو رہا ہے۔ عرضی میں ونے كے علاج کے لیے انسانی رویے اور منسلک سائنس اسپتال میں بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے کے بعد ونے اپنی ماں کو بھی نہیں پہچان پا رہا ہے۔ ونے کے وکیل نے کہا ہے کہ اسے شدید ذہنی بیماری شیزوفرینیا ہو سکتی ہے اور اس کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ منگوائی جائے۔ تہاڑ جیل ذرائع کے مطابق ونے نے 16 فروری کو سر دیوار سے مارکر زخمی کر لیا تھا۔ ۔حالانکہ اس کی چوٹ سنگین نہیں بتائی جا رہی ہے۔

نربھیا عصمت دری کے چاروں قصورواروں کی تین مارچ صبح چھ بجے پھانسی مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے دو بار ان کی پھانسی ملتوی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!