جب انّا تحریک کے خلاف آواز نہیں اٹھائی گئی تو شاہین باغ تحریک کے خلاف کیوں: مظاہرین
شاہین باغ کے مظاہرہ میں ایک خاتون نے اس بات پر سوال کیا کہ لوگ آخر شاہین باغ تحریک کے خلاف آواز کیوں اٹھا رہے ہیں اور اس کو ختم کرنے پر کیوں آمادہ ہیں جب کہ ہمارا آئین حق کی لڑائی لڑنے کی اجازت ہمیں دیتا ہے۔ خاتون نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں کئی تحریکیں ہوئیں، مثلاً جے پی تحریک یا انّا تحریک، لیکن کیا اس دوران کسی نے تحریک چلانے والوں کے خلاف معاملہ درج کروایا؟ پھر شاہین باغ کے خلاف عرضی داخل کیوں کی گئی؟‘‘
خاتون نے اپنی بات پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سی اے اے واپس لینا چاہیے اور ہم این پی آر کے خلاف بالکل آواز نہیں اٹھائیں گے اگر یہ ٹھیک اسی طرح عمل میں آئے جیسا کہ 10 سال پہلے ہوا تھا۔