بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: نصابی کتاب میں غلط بیانی پرسماجی تنظیموں کی احتجاجی ریالی، پیش کیا میمورنڈم

بسواکلیان: 10/اکٹوبر(کے ایس) نصابی کتاب میں غلط بیانی اور لکھیم پور واقعہ کی مذمت شیواجی مہاراج کے بیٹے سنبھاجی مہاراج کے بارے میں غلط بیانی پر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریالی نکالی گئی اور ایک میمورنڈم بذریعہ تحصیلدار کے توسط سے صدر جمہوریہ کے نام بھیجا گیا۔ جس میں اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کے لئے جانچ تحقیقات کے عملے کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکٹی ویٹی فرنڈ بھارت، بھارت مکتی مورچہ،راشٹریہ کسان مورچہ اور دیگر تنظیموں نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ جنتادل ایس کے تعلقہ صدر ارشد مہاگنوی، اکرام الدین کھادی والے، احمد صاحب رئیل اسٹیٹ، آکاش کھنڈالے، چیتین کاڑے، مُبین احمد، یوراج بھینڈے اور دیگر عوام کی کثیر تعد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!