الائینس اگینسٹ سی اے اے،این آر سی،این پی آر” کے وفد کو این سی پی صدرشردپوار کی یقین دہانی
ممبئی: 19/ فروری- (ایس ایم ایس) آزاد میدان ممبئی میں سی اے اے،این آر سی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کرنے والے متحدہ محاذ،”الائینس اگینسٹ سی اے اے اور این آر سی” کے ذمہ داروں نے وفد کی شکل میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں این پی آر کے نفاذ کو روکا جائے اور نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے۔ اور ریاست مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں سی اے اے کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے والے مظاہرین پر درج مقدمات کو واپس لیا جائے ۔
اس موقع پر این سی پی صدر شردپوار نے وفد کو یقین دہانی کی کہ ریاستی حکومت میں شامل پارٹیاں کانگریس اور این سی پی مہاراشٹر میں این پی آر کے نفاذ کے خلاف ہے اور جلد ہی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے اِس سلسلے میں میٹینگ کی جائے گی ۔
وفد میں الائینس اگینسٹ سی اے اے کے شریک آرگنائزر مولانا اطہر صاحب،مشہور سماجی کارکن محترمہ تیسرا سیتلواد ،جماعت اسلامی مہاراشٹر کے معاون امیر ڈاکٹر سلیم خان صاحب، جماعت اسلامی ممبئی کے ناظم جناب عبد الحسیب بھاٹکر صاحب،ممبئی، امن کمیٹی کے فرید شیخ، مولانا اعجاز کشمیری، اوبی سی لیڈر ایڈووکیٹ راکیش راٹھور اور سچن انگلے شامل تھے۔