ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں دسویں اور بارہویں کی مسلم طالبات کو بُرقع پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت‎

ممبئی: 19/فروری (ایس ایم ایس) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن پونے نے بتاریخ 15/ فروری کو اپنے حکمنامہ نمبر 1722 میں دسویں (ایس ایس سی ) اور بارہویں ( ایچ ایس سی ) کی مسلم طالبات کو بُرقع پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی ہے اور مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیاز برتنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اِسی کے ساتھ جی آر میں یہ ہدایت دی ہے کہ اگر طالبات کی تلاشی ناگزیر ہو تو صرف خاتون پولیس اہلکار یا خاتون اساتذہ کے ذریعے ہی تلاشی لینے کا حکم دیا ہے۔ 

بورڈ کے اس فیصلہ سے مسلم طالبات کو امتحان گاہ میں آسانی سے بُرقع پہن کر امتحان دینے کی سہولت دستیاب ہوجاۓ گی اور انہیں ذہنی تناؤ سے چھٹکارا مل جائے گا۔ اکثر بورڈ امتحانات میں غیر مسلم اسکولوں میں مسلم طالبات پر بُرقع کو لے کر سختی برتی جاتی تھی اور بُرقع اتارنے کو کہا جاتا تھا ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 28/ فروری سے ایچ ایس سی کا امتحان شروع ہو رہا ہے اور 5 مارچ سے ایس ایس سی کا امتحان شروع ہو رہا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!