پانچ انگلیوں کا خطرناک کھیل
NPR, #NRC, #CAA
مراسلہ: مبشّر کاوی
نوٹ: درج ذیل مضمون مشہور ایکٹیوسٹ یوگیندر یادو کے ایک ویڈیو کا خلاصہ ہے۔
❶ پہلی انگلی: یہ سفر شروع ہوتا ہے چھوٹی انگلی سے، اپریل کے مہینے میں سرکار کا کوئی نمائندہ آپ کے پاس آئے گا اور کہے گا ہمیں آپ کے گھر صرف گنتی کرنی ہے کہ کتنے لوگ رہتے ہیں ۔ وہ لوگ نام پوچھیں گے، کب پیدا ہوئے یہ پوچھیں گے اور یہ بھی پوچھیں گے کہ آپ کے والدین (چاہے زندہ ہوں یا نہ ہوں) کہاں پیدا ہوئے تھے؟ کب پیدا ہوئے تھے؟ آدھار کارڈ کا نمبر مانگیں گے، ڈرائیونگ لائسنس مانگیں گے ۔ اس وقت بھارت کے شہری ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مانگیں گے، آپ کو بڑا آسان کام لگے گا لیکن یہ چھوٹی انگلی کا پہلا کھیل ہے ۔
❷ دوسری انگلی: یہ D والی انگلی ہے ۔ جب ایک بار سرکاری نمائندہ آپ کے گھر سے NPR کے ذریعہ آپ کی ساری تفصیل لے جائے گا اس کے کچھ مہینوں بعد کسی سرکاری دفتر میں اس کی جانچ ہوگی اور کوئی سرکاری نمائندہ کچھ ناموں کے آگے D لکھ دے گا ۔ D کا مطلب ہے داؤد فل ۔ یعنی مشکوک آدمی، سرکاری نمائندے کو جس پر بھی شک ہوگا وہ اس کے نام کے آگے D لکھ دے گا، آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا نہ آپ کو کوئی پوچھنے آئے گا ۔
❸ تیسری انگلی: یہ تیسری بڑی انگلی ہے یعنی NRC والی انگلی ۔ جن لوگوں کے نام کے آگے D لکھا ہوگا ان کے پاس ایک چٹھی آئے گی جس کے ذریعہ انہیں کہا جائے گا کہ اب آپ ثابت کیجیے کہ آپ بھارت کے شہری ہیں ۔ یہ کیسے ثابت کرنا ہے؟ سرکار نے آجتک ہمیں نہیں بتایا ہے، ہمارے پاس صرف ایک آسام کی مثال ہے، جہاں NRC ہو چکا ہے ۔ وہاں پر نہ آدھار کارڈ مانا گیا، نہ راشن کارڈ مانا گیا اور نہ ووٹر لسٹ میں نام مانا گیا ۔ کہا گیا کہ یہ سب نہیں چلے گا ۔ آپ ثبوت لائیے کہ آپ کہاں پیدا ہوئے تھے، آج سے ۳۰ سال پہلے ووٹر لسٹ میں آپ کا نام تھا کہ نہیں تھا؟ اپنی زمین جائداد کے کاغزات لائیے ۔ اس کے مطابق جو لوگ ثبوت نہیں دے پائیں گے ان کا معاملہ اب چوتھی انگلی پر پہونچ جائے گا ۔
❹ چوتھی انگلی: یہ انگلی Foreigners Tribunal کی ہے ۔ یعنی جو لوگ ثبوت نہیں دے پائیں گے ان سے کہا جائے گا کہ تمہیں اب آخری موقع دیا جاتا ہے۔ Foreigners Tribunal ایک غیر ملکی عدالت ہے ۔ اب اسمیں جا کر ثابت کیجیے کہ آپ بھارت کے شہری ہے ۔ جو لوگ اس میں اپنے آپ کو بھارت کا شہری ثابت نہیں کر پائیں گے انہیں ودیشی (گسپیٹھیا) قرار دیا جائے گا ۔ اب اگر آپ مسلمان ہے تو آپ کے پاس کوئی چانس ہی نہیں آپ گسپیٹھیے ہو گئے۔۔۔۔۔چاہے آپ کے باپ دادا ۵۰۰، ۔ ۱۰۰۰ سے یہاں رہتے آئے ہوں ۔۔۔۔ کیونکہ اب CAA کا کھیل شروع ہوگا ۔ اور اگر آپ مسلمان نہیں ہے تو آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ بنگلہ دیش، پاکستان یا افغانستان سے آئے ہیں ، یہ کام بھی آسان نہیں ہے۔
❺ انگلیوں کا کھیل ختم ہوا اب انگوٹھے کا کھیل شروع ہوگا یہ انگوٹھا ہے Detention Center
یعنی جیل۔ غیر ملکی کیلیے بنی ایک خاص جیل، بھارت سرکار اس کے اصول بنا چکی ہے، آسام میں بن چکا ہے، کرناٹک میں کام شروع ہو چکا ہے، باقی دس صوبوں میں بننے والے ہیں۔ جس آدمی کے باپ دادا پتہ نہیں کتنے سالوں سے یہاں رہتے آ رہے ہوں گے اسے اپنی ہی مٹی میں جیل میں ڈال دیا جائے گا ۔
یہ ہے کھیل جو شروع ہوگا چھوٹی انگلی (NPR) سے اور ختم ہوگا انگوٹھے (Detention Center) پر ۔
کیا آپ یہ چاہتے ہیں؟ اگر نہیں تو اسے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسے ہی پہلی انگلی (NPR) کو موڑنے کی کوشش کی جائے آپ پانچوں انگلیوں کو بند کر لیجیے اور مٹھی کَس لیجیے اور اپنا ہاتھ اٹھا لیجیے! یعنی جیسے ہی NPR والی پہلی انگلی اٹھے ہمیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ۔
جب آپ کے گھر میں کوئی سرکاری نمائندہ NPR کیلیے آئے تو پیار سے بات کیجیے، اس سے بری بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پانی پلائیے، چائے پلائیے، نمکین کھلائیے نمکین کھلانا بہت ضروری ہے کیونکہ انہیں یاد دلانا ہے کہ آپ سنودھان کا نمک کھاتے ہیں، آپ اس ملک کے نمائندے ہیں کسی پارٹی کے نہیں ۔ غرض سب کچھ دیجیے، پیار سے دیجیے! لیکن کاغز ہرگز مت لکھوائیے! ۔ کیونکہ اگر ایک بار کاغز دے دیے تو معاملہ آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔ اگر وہ یہ کہیں کہ یہ تو قانون ہے آپ کو کرنا پڑے گا، تو انہیں پیار سے کہیے، ماسٹر جی! آپ کی بڑی عزت کرتے ہیں لیکن کیا کریں گاندھی جی کی عزت کچھ زیادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی قانون غیر دستوری اور انصاف کے خلاف ہے تو اس کی مخالفت کرنا ہمارا حق ہی نہیں ہمارا فرض بھی ہے ۔ اسی راستے پر ہم چل رہے ہیں ۔