حضورﷺکی شان میں گستاخی: گستاخ مدھوگری مودی کے خلاف ایف آئی آر درج
بنگلورو: 18/ فروری (ایم اےٹی) کے پی سی سی میڈیا شعبہ کے کنوینر سید ایم.ڈی. مجاہد پاشاہ نے حضورﷺکی شان میں گستاخی کرنے والا گستاخ مدھوگری مودی کے خلاف شہر کے ہائی گراونڈ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور حکومت سے اصرار کیا ہے کہ رحمت العالمین حضورﷺکی شان میں گستاخی کرنے والا گستاخ کے خلاف سخت قانونی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گستاخی نہ کرسکے.
کے پی سی سی میڈیا شعبہ کے کنوینر سید ایم.ڈی. مجاہد پاشاہ نے بتایا کہ گستاخ کے خلاف اب تک کئی مقدمے درج ہیں مگر ٹھوس قانونی کاروائی کرنے میں پولیس حکام ناکام ہونے کی شکایت عام ہوگئی ہے اگر پولیس حکام سختی سے کاروائی کرتے تو گستاخ حضورﷺکی شان میں گستاخی کرنے کی جرت نہیں کرتا مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر حضورﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتا آج کا فرقہ پرست قوتیں اشتعال انگیز تقرریں کرکے امن و امان کی فضا مکدر کرنے کی مضموم کوشش کررہے ہیں حکومت بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اب حضورﷺکی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے صبر کو آزمانے کی کوشش کی ہے انہوں نے مسلم نوجوانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی درخواست کی ہے۔ گستاخ کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کرنے تک امن سے تحریک چلائی جائے گی.