تازہ خبریںخبریںقومیکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

بی جے پی کتنی ہی نفرت پھیلا لے لیکن فتح گرونانک کے آڈیالوجی کی ہوگی: راہل

موگا، 7 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر ملک میں نفرت ، عدم برداشت اور غصہ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جو بھی ہو گرونانک دیو کے دیے گئے پیار، امن اور بھائی چارے کے پیغام کی جیت ہوگی۔ 
انہوں نے آج یہاں سے پنجاب میں لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کی ’بڑھتا پنجاب، بدلتا پنجاب‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرونانک دیو کے افکارو نظریات پر حملہ ہورہا ہے۔ ملک میں ایک دوسرے کو لڑانے کا کام ہو رہا ہے لیکن کوئی کتنا بھی زور لگالے جیت تو گرونانک دیو جی اور ان کے آئیڈیالوجی کی ہوگی۔ 
مسٹر گاندھی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا الیکشن سے قبل مودی جی نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ کسانوں کو ان کے فصل کی مناسب قیمت، بے روزگاروں کو کام وغیرہ کتنے ہی وعدے کیے لیکن کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ مودی جی کچھ مخصوص کارپوریٹ گھرانوں میں ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپیےتقسیم کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کا ایک بھی روپیہ معاف نہیں کر سکتے۔ 
انہوں نے بتایا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں ہم نےجو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا اور کسانوں کو راحت بہم پہنچائی۔ پنجاب میں امریندر حکومت نے وہ کام کردکھایا جس کی امید مودی حکومت سے تھی۔ مسٹر مودی کسانوں، مزدوروں، بے روزگار نوجوانوں کی محض بات ہی کرتے ہیں۔ ان کےقول و فعل میں تضاد ہے۔ کانگریس نے تین ریاستوں میں اقتدار میں آنے کے بعد 10 دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرکے دکھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!