دہلی رام لیلا میدان میں 16 فروری کو کیجریوال لیں گے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف!
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر تیسری بار حلف لینے والے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق آئندہ 16 فروری کو کیجریوال عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے اور خبریں آ رہی ہیں کہ ایک بار پھر وہ حلف دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ہی لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں کئی معزز سیاسی و سماجی ہستیوں کو مدعو کیے جانے کا بھی امکان ہے۔