ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہلک بیماریوں کا علاج مفت ہونا چاہئے: جماعت اسلامی

ناگپور میں حلقہ خواتین، جماعت اسلامی ہند ناگپور ، اور میڈیکل سرویسز سوسائٹی آف انڈیا، ناگپور کے زیر اہتمام خواتین کے لیے مفت طبی کیمپ سے سینکڑوں خواتین نے کیا استفادہ

ناگپور: 12/فروری (پریس ریلیز) ڈاکٹر محمد عبدالرشید، میڈیا سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ناگپور کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دور حاضر میں جدیدیت اور مادہ پرستی نے کںٔی مہلک بیماریوں کو جنم دیا ہے اور ان بیماریوں کی زد میں سبھی طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ ان امراض کی تشخیص اور علاج  بہت مہنگے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ غریبوں کا ہے۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ بر وقت علاج نہیں کروا سکتے جو کہ مریض اور اور اس کے رشتے داروں کے لئے پریشانیوں کا باعث بن جاتا ہے۔ ہمیں ضرورت مندوں کے ان مساںٔل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے اور ہمیں اس کے لئے مفت علاج کی سہولت مہیا کرنا چاہیے۔ اس طرح کی خدمات کے ذریعے ہم خدمت خلق کے حقیقی معنی اور مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خالد پرویز سیکریٹری شعبئہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند ناگپور نے کیا-

جماعت اسلامی ہند ناگپور ، حلقہ خواتین اور میڈیکل سرویسز سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے زیر اہتمام خواتین کے لئے رادھا کرشنا مندر شادی ہال ، گٹی کھدان میں منعقد کیےگئے مفت میڈیکل کیمپ میں انہوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ۔ “حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی نے جو بھی بیماری اتاری ہے اس کی شفا اور علاج بھی نازل کیا ہے”۔ ہماری زندگی تمام امراض سے پاک ہونا چاہئے اور ہمیں امراض سے بچنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کرنے چاہیے۔

میڈیکل سروس سوسائٹی ناگپور کے صدر ڈاکٹر نعیم نیازی، ڈاکٹر شبینہ انصاری، ماہر خواتین امراض، لتا منگیشکر اسپتال اور جنرل فزیشن ڈاکٹر عصمت خان اور ڈاکٹر شاہین قریشی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر 30 سے زائد خواتین کا بلڈ پریشر چیک اپ کے ساتھ بلڈ شوگر ٹیسٹ اور سی بی سی کاؤنٹی ٹیسٹ بھی مفت کیا گیا۔ اس طبی کیمپ سے سینکڑوں خواتین مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔

اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر سعدیہ سحر، ڈاکٹر فرحین تبسم، شیخ عنایت اللہ، گنیش ریڈی، سریتا یادو، انیتا وانکھیڈے، پشپا یادو، اور منوج کمار وغیرہ نے بھر پور تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!