ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ میں ‎ 2/فروری کو رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای ) پرہوگا ورکشاپ

میرا روڈ: 31/ جنوری- ساجد محمود شیخ میراروڈ کی اطلاع کے مطابق جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے میراروڈ میں رائٹ ٹو ایجوکیشن آر ٹی ای پر ایک ورکشاپ بروز اتوار،۲ فروری ۲۰۲۰ ،دوپہر تین بجےبمقام: اسلامک سینٹر،شیٹل ٹاور،نزدیک انجُمن اسکول،نیا نگر،میراروڈ پررکھاگیا ہے ۔ آر ٹی ای یعنی حقِ تعلیم قانون کے تحت مالی طور پر کمزور خاندان کے طلبہ کو انگریزی میڈیم سمیت سبھی ذریعہ تعلیم کے اسکولوں میں مفت میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔

اس اسکیم کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ایک معلوماتی پروگرام رکھا گیا ہے۔ ایسے ضرورت مند والدین و سرپرست جو اپنے بچوں کی اسکول فیس کے سلسلے میں پریشان رہتے ہیں ،اُن سے درخواست ہیکہ وہ اس ورکشاپ میں شرکت کریں ۔ بروز اتوار،۲ فروری ۲۰۲۰ ،دوپہر تین بجےبمقام: اسلامک سینٹر، شیٹل ٹاور، نزدیک انجُمن اسکول،نیا نگر،میراروڈ مزید تفصیلات کے لیےرابطہ کا نمبر 9757364964

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!