ضلع بیدر سے

بیدرمیں ویلفیئر پارٹی کا کینڈل لائٹ احتجاج 30/ جنوری کو

بیدر: 29/جنوری (اے این بی) ضلعی سیکرٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر کی اطلاع کے مطابق 30/ جنوری کو شام 7:30ُ بجے شہر کے امبیڈکر سرکل پر سی اے اے، این آر سی، اور این پی آر کے خلاف کینڈل لائٹ احتجاج کیا جائے گا۔ پریس نوٹ میں پارٹی کے ذمہ داران نے اس احتجاج میں نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اےاے، این آر سی اوراین پی آر دراصل ملک کے کالے قوانین ہیں جس کی ہر جگہ سے نہ صرف مخالفت ہورہی ہے بلکہ ساری دنیا میں ملک کی شبیہہ کو بگاڑنے کا مرکزی حکومت کی جانب سے کیا گیا گھناوٴنا اقدام ہے۔ اور یہ سراسر دستور کے بنیادی حقوق اور آئین کے روح پر حملہ ہے۔ جس کی ویلفیئر پارٹی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ ان کالے قوانین کو واپس لیا جائے۔

اسی ضمن میں 30/جنوری 2019کو 7:30 بجے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر کی جانب سے کینڈل لائٹ احتجاج شہربیدر کے امبیڈکر سرکل پر ہوگا۔اس موقع پر انجینئر مبشر سندھے ضلعی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر نے تمام عوام سے بلا تفریق مذہب و ملت نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے احتجاج کو درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!