ضلع بیدر سے

چٹگوپہ: گلوبل پبلک اسکول میں 71ویں یوم جمہوریہ کا اہتمام

ہمناآباد: 28/جنوری (ایس آر) چٹگوپہ کے گلوبل پبلک اسکول میں 71واں یوم جمہوریہ عالیشان پیمانے پر منایا گیا۔ صدر اسکول محمد عبدالر شید نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور قومی ترنگے کو سلامی دی،بعد ازاں انہوں نے اسکولی طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہندوستان آزاد ہونے سے قبل یہاں پر انگریزوں کی حکومت قائم تھی انہوں نے یہاں کی عوام کو اپنا غلام بنائے رکھا تھا اور ان بیجا ظلم وستم ڈھائے جاتے تھے۔

عوام انکے ظلم سے بیزار ہو کر انکے خلاف آزادی کی جنگ چھیڑ دی اور ہمارا یہ ملک 15اگست1947 کو آزاد ہوا۔آزادی کے بعد اس ملک کو چلانے کے لئیے ایک دستور بنانے کی ضرورت درپیش آئی تو ایک کمیٹی قائم کی گئی جسکے صدر ڈاکٹر بابا صاحب آمبیڈکر کو بنایا گیا انہوں نے ہمارے ملک کا دستور لکھا ہے اس دستور کو26جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا جسکا مقصد عوام کی حکومت،عوام کے ذریعہ،اور عوام کے لیے ہے۔

آج کا دن تمام ہندوستان میں جوش وخروش سے منایا جا تا ہے اورجن عظیم رہنماؤں نے وطن عزیز کے لئیے قربانیاں دی ہیں اس موقع پر انکو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔اس موقع پر اسکولی طلبہ نے شہید ٹیپو سلطان، مولانا ابوالکلام آزاد،پنڈت جواہر لال نہرو، مہاتماگاندھی، بھگت سنگھ،ڈاکٹر بی،آر،آمبیڈکر کے کردار کو پیش کیا۔محمد عبدالواجد سیکریٹری اور صدر مُعلمہ آفرین سلطانہ کے علاوہ دیگر اساتذہ اپنی تقاریریوم جمہویہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طلباء وطالبات کی ذہنی صلاحیتوں کوجانچنے کے لئیے تحریری وتقریری مقابلہ منعقد کیا گیااس مقابلہ میں جن طلباء و طالبات نے بہترین مظاہر ہ پیش کیا انکو محمد عبدالماجد، فرحین سلطانہ،محمد بلال،اور دیگر ممبران کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا اور طلبہ کے درمیان شیرینی تقسیم کی گئی۔محمد عبدالواجد سیکریٹری نے تمام اولیاء طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!