ضلع بیدر سے

ذکریٰ اُردو اسکول بسواکلیان میں جشن یوم جمہوریہ

بسواکلیان: 27/جنوری(وائی اے) 71/ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر شہر کے ذکریٰ اُردو ہائیرپرائمری و گرلز ہائی اسکول میں جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا،ڈکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام پائی۔محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدرمعلمہ مدرسہ ہذٰا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔

جناب حافظ سید کلیم اللہ معاون معلم مدرسہ ہذٰ انے اپنے خطاب کے دوران دستور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جلسہ کے دوران مدرسہ ہذٰا کے طلباء وطالبات نے دستور ہند موضوع پر تقاریر،نظمیں و ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔ جناب محمد نعیم الدین صاحب ایڈوائزر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان نے جلسہ میں شریک تمام اساتذہ،طلباء و طالبات کو 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول ہذٰا کی کارکردگیوں کو سراہا اور طلباء کو محنت کرنے کی تلقین کی۔

جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان نے تشکیل آئین ہند کا پش منظر پیش کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو دستور کی تمام دفعات پڑھنے اور اپنے حقوق جاننے کی تلقین کی۔ جناب ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی نے انے صدارتی خطاب میں ملک کی موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے دستور ہند میں دئے گئے حقوق کوجاننے اور انہیں حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پر محترمہ ناہیدہ انجم کے علاوہ تمام اساتذہ و طلباء و طالبات موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!