بسواکلیان: ذکریٰ اُردواسکول میں یوم رائے دہندگان کا انعقاد
بسواکلیان: 25/جنوری (وائی اے) 25/جنوری کو قومی سطح پر قومی یوم رائے دہندگان منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں شہر بسواکلیان کے معروف اُردو میڈیم تعلیمی ادارے ذکریٰ اُردو ہائیرپرائمری و گرلزہائی اسکول میں قومی یوم رائے دہندگان منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر حافط سید کلیم اللہ معاون معلم نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہمارا ملک اہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں عوام کو اقتدار اعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اقدار کی بقاءمیں رائے دہی کی بڑی اہمیت ہے۔جس کے ذریعہ عوام ایماندار، دیانتدار اور انصاف پسند حکمرانوں کو منتخب کرسکتی ہے۔انہوں نے تمام طلباءو طالبات سے اپیل کی کہ 18سال کی عمر کو پہنچنے پر اپنی ووٹر شناختی کارڈ ضرور بنوالے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اس طرح ہم ملک میں جمہوری بنیادوں کو مستحکم کرسکتے ہیں۔اس موقع پر جناب عبد القادر صاحب معاون معلم نے طلبہ کو حلف دلایا۔ محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدرمدرس کے علاوہ تمام اساتذہ اس موقع پر موجود رہے۔