ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں ویلفیئر پارٹی کا کینڈل احتجاج

بیدر: 25/جنوری (وائی آر) ویلفیئرپارٹی آف انڈیا قومی سطح پر ملک بچاؤ- دستور بچاؤ مہم منارہی ہے۔ اس ضمن میں شہر بسواکلیان کے امبیڈکر سرکل پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی مقامی شاخ کی جانب سے گذشتہ شب ہاتھوں میں موم بتی اور پلے کارڈس تھامے CAA,NCR اور NPRکے خلاف ہزاروں لوگوں نے احتجاج درج کرایا۔

یہ احتجاج ملک بھرمیں جاری CAA,NRCاور NPRجیسے کالے قوانین کے خلاف احتجاج کی ایک کڑی رہی۔احتجاج کے دوران نوجوانوں نے ملک بچاؤ دستور بچاؤ، ہم لے کے رہیں گے آزادی جیسے انقلابی نعرے بھی لگائے۔ احتجاج کے دوران کئی نوجوانوں کے ہاتھوں میں گاندھی جی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصاویر بھی دیکھنے کو ملی۔

جناب مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی سیکریٹری ویلفیئر پارٹی، روی گائکواڈ،اسلم جناب ریاستی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک، مشتاق احمد بھوسگے،مشتاق چودھری، یعقوب اختر، بلال میاں، حضور پاشاہ، ڈاکٹر جیشن پرساد، گوتم کوڈالے، سنیل، مہیندر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!