ترکی میں زبردست زلزلہ سے18 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
انقرہ: ترکی میں آئے زبردست زلزلہ کی وجہ سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس زلزلہ میں ترکی کی کئی عمارتیں زمین دوز ہو گئی ہیں اور اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ زلزلہ اس قدر تیز تھا کہ اس کے جھٹکے پڑوسی ملکوں عراق، سیریا اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی تیزی 6.7 درج ہوئی ہے۔ زلزلہ کی وجہ سے کم و بیش 200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ سب سے زیادہ نقصان ترکی کے مشرقی علاقہ الاجگ میں ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کا کام شروع ہو چکا ہے اور زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔