بسواکلیان: مسلم بیت المال کی جانب سے آنکھوں کی تشخیص کا مفت کیمپ
بسواکلیان: 24/ جنوری (وائی اے) محمد مستان خان مینیجر مسلم بیت المال بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے مورخہ 24جنوری بروز جمعہ کو دفتر ادارہ ہذٰا میں غریب و ضرورت مندافراد کےلئے آنکھوں کی تشخیص کا مفت کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ کا آغاز حافظ میر فرخندہ علی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔محمد انور بھوسگے جوئینٹ سیکریٹری مسلم بیت المال بسواکلیان نے افتتاحی کلمات میں ادارہ ہذٰا کی خدمات کو پیش کیا۔
مولانا سید عثمان عباس ندوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مسلم بیت المال جیسے اداروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔جناب محمد مخدوم محی الدین نیلنگے صدر مسلم بیت المال بسواکلیان نے اظہار تشکر پیش کیا۔ اس کیمپ کے موقع پر مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے چلائے جانیوالے ٹیلرنگ سنٹر اور کمپیوٹر سنٹر کی ٹریننگ مکمل کرنیوالی لڑکیوں میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔
آنکھوں کی تشخیص کے اس کیمپ سے 150 سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا جن میں سے 32لوگوں کو آپریشن کی غرض سے بیدر روانہ کیا گیا۔نظامت کے فرائض جناب ارشد مہانگوی نے انجام دئے۔ اس کیمپ میں Dr. Sailins Eye Hospital بیدر کے ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرں کی ٹیم نے تعاون پیش کیا۔