ضلع بیدر سے

“مکی حالات اور موجودہ حالات- تقابل اور لائحہ عمل”، پر بیدرجماعت اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع میں ہوگا خصوصی خطاب

بیدر: 25/جنوری (اے این بی) جناب محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر کی اطلاع کے مطابق مولانا سید ابوالاعلی مودودی ہال، نزد ممتاز فنکشن ہال، نورخان تعلیم، بیدر میں 26/ جنوری صبح 11:30 بجے تا ظہر ہفتہ واری اجتماع منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں قرات کلام پاک محمد ثناءاللہ صاحب اوردرس حدیث محترمہ وائفہ اشرف صاحبہ پیش کریں گے۔

‘مکی حالات اور موجودہ حالات- تقابل اور لائحہ عمل’ موضوع پر ایک خصوصی تقریر ہوگی جسے محمد الطاف امجد پیش کریں گے۔ اجتماع کا اختتام اختتامی خطاب و دعا پر ہوگا، جسے امیر مقامی جناب محمد نظام الدین صاحب کریں گے۔ اس موقع پر جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے اس ہفتہ واری اجتماع میں وقت مقررہ پرشرکت کی اپیل کی ہے۔ یہ اجتماع مرد خواتین کا ملا جلا رہے گا جس میں خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!