خبریںقومی

’میرے ملک کو نہیں، مجھے گالی دو‘، ہٹلر بھی ایسا ہی کہتا تھا، مودی-شاہ: سی ایم چھتیس گڑھ

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا موازنہ ہٹلر سے کیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پی ایم نریندر مودی او روزیر داخلہ امت شاہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی اور امت شاہ کا موازنہ جرمنی کے تاناشاہ ہٹلر سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہٹلر نے ایک بار اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ مجھے جتنی چاہے گالیاں دیں مگر جرمنی کو گالی مت دیجیے۔ موٹا بھائی-چھوٹا بھائی بھی بالکل یہی بات کہہ رہے ہیں، اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں۔‘‘

اس سے قبل گزشتہ جمعہ یعنی 17 جنوری کو کو شہریت قانون اور این آر سی کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا تھا کہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، اور اس میں پورا ملک تباہ ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی کہتے ہیں کہ ملک میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا، لیکن وزیر داخلہ کرونولاجی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر سی نافذ ہوگا۔ لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں جس میں عام لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ کون صحیح اور کون غلط بول رہا ہے۔‘‘

بھوپیش بگھیل نے مزید کہا تھا کہ ’’آج ملک میں مہنگائی ہے، بحران ہے، بے روزگاری ہے، لیکن اس کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ بحث شہریت پر ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جب آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ہندوستان کے شہری ہیں، یہ سب سے بڑی بے عزتی ہے۔ یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ کتنے لوگ بتا سکتے ہیں کہ ان کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!