ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم اسکول کی جانب سے اولیاےٴ طلبہ کے لیے ورک شاپ کا انعقاد

بیدر: 21/ جنوری (اے این) وزڈم اسکول، بیدر کی جانب سے رنگ مندر میں عنوان ”آؤ کامیاب والدین بنیں؟“ پیارنٹس ورک شاپ منعقد کیا، مسٹر سید تنویر احمد انسپریشن اسپیکر اور ڈائرکٹر برینی اسٹار س گروپ آف اسکول، بنگلور نے اولیاء طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ دونوں مل کر کو شش کریں گے تو بچے کامیاب ہوں گے، 9تا12 سال سے 13تا19سال تک کی بچے اور بچیاں اپنی شخصیت پر زیادہ توجہ دیتی ہیں، ان میں باغیانہ صفت پیدا ہو جاتی ہے، ایسے حالات میں ماں باپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنا کچھ بھی بچے پر نہ تھوپے؛ بلکہ بچہ جو بننا چاہ رہا ہے اس کے لیے سہولت فراہم کریں، تربیت یہ ہے کہ بچے کے مسائل کو سنیں اور اس کو حل کرنے کی کوشش کریں، ماں بچیوں کے لیے بہترین سہیلی اور باپ بہترین دوست کا کردار ادا کریں۔

جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادار جات بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بچے کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور جنتی بنانے کی فکر ضرور کریں،وزڈم اسکول اولیاء طلباء کو ایجوکیٹ کرنے اور بدلتے ہوئے حالات میں والدین اور بچوں کو در پیش چیلنجس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سال ماہرین کونسلر س اور منٹرس (مربیان) کو بلاکر پیارنٹنگ اورینٹشن پروگرام منعقد کرتا ہے تاکہ طلباء کی اچھی تربیت ہو سکیں اور ان کا مستقبل روشن و تابناک بن جائے۔ مسٹر جے شری نواس مینجر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے اولیاء طلباء کو لرننگ مینج منٹ سسٹم۔ اساتذہ، طلباء اور سرپرست کے لیے ایپس کے استعمال کا Smart Phoneکے ذریعہ عملی پیش کیا، چونکہ وزڈم پرائمری اسکول آکسفورڈ پونیورسٹی پریس کا ”Advantage“ (Based on NCERT Syllabus) نصاب پڑھاتا ہے، جس میں Teacher App،Parents App،Students App استعمال اور Log. in IDکی ٹریننگ دی گئی۔

والدین کو سوالات و تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا، بچوں کی عمر کے لحاظ سے پرائمری اسکول اور ہائی اسکول کے اولیاء طلباء و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ دو ورک شاپ منعقد کیے گئے، محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے مہمانان کی تہنیت پیش کیں، طالبہ اسفرین اینڈ گروپ نے علامہ اقبال کی نظم ”کبھی اے نو جواں مسلم تدبر بھی کیا تونے“جبکہ طالبہ عفت صائمہ اینڈ گروپ نے ”ماں باپ بڑے انمول ہیں“ نظم پیش کی۔

محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی نے مہمانان اور شرکاء کا استقبال کیا، مس سونیتا کماری نے شکریہ ادا کیا پیش کیا، طالب علم محمد جنید نے نعت پاک پیش کی، طالب علم حافظ محمد عطاء الرحمن کی تلاوت کلام اللہ سے جلسہ کا آغاز ہوا، طالبہ حافظہ اقراء تنزیل نے تلاوت کی اور طالبہ حافظہ ہدیٰ رابعہ نے اس کا ترجمہ پیش کیا، مس عذرا تبسم صاحبہ، حنا کوثر اور شیرین بیگم نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے، طالبہ جویریہ اینڈ گروپ کی دعائیہ نظم پر ورک شاپ کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!