ضلع بیدر سے

ہر شخص کو CAAکے خلاف اُٹھ کھڑا ہونا چاہیے: ایم ایل سی وجے سنگھ

بیدر: 20/جنوری (وائی آر) ہم CAAکی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ ایک سیکولراسٹیٹ کے خلاف بنایاگیاقانون ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت ذاتی واد کرکے لوگوں کوگمراہ کررہی ہے۔ یہ باتیں بید رکے ایم ایل سی وجئے سنگھ نے کہی۔ انھوں نے ایک خصوصی ملاقات میں بتایاکہ CAAکے خلاف ایک دومورچہ نکالنے سے کام نہیں چلے گا۔ روزانہ مخالفت کرنی ہوگی۔ ہرآدمی کواس کے خلاف بولنا چاہیے۔

موصوف نے زور دے کر کہاکہ ایسا بالکل نہ سمجھیں کہ CAAاور NRCسے ایک قوم کے لوگوں کومشکل ہوگی۔ سبھی کو مشکلات پیش آئیں گی۔ کس کے پاس وقت ہے کہ وہ ڈاکومنٹ بناتاپھرے۔ خصوصاً غریب لوگ اس میں پسے جائیں گے۔

وجے سنگھ نے ملک کے حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ بیروزگاری عام ہے۔ بڑھی ہوئی مہنگائی عام آدمی کی کمر توڑ رہی ہے۔ جن طلبہ کو کالج میں پڑھنا چاہیے وہ سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں اور اگر CAAنافذ ہوگاتو پڑھنے لکھنے کے بجائے کاغذات جمع کرنے کے لئے قطار میں لگنا پڑے گا۔ سب کے لئے خطرے کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!