جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

چٹگوپہ: ایک ہی رات 3/دوکانوں میں سرقہ کی واردات، دوکانداروں میں تشویش اور شہرمیں سنسنی پھیل گئی

سارقوں کی قفل شکنی جیسی دلیرانہ کاروائی سے دوکاندار نقد رقم سے محروم، دو ہفتوں میں ہی گذشتہ 6 اوراب 3/دکانوں کی چوری کے معاملہ پر محکمہ پولیس پراُٹھے سوال، آخر پولیس سارقوں کو پکڑنے میں ناکام کیوں؟

چٹگوپہ: 18/جنوری (ایس آر) چٹگو پہ میں ایک ہی رآت میں تین د وکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہے۔ تقصیلات کے بموجب چٹگوپہ کے مصروف ترین علاقہ قدیم بس اسٹانڈ اور بسواراج چوک میں موجود تین دوکان جن میں ایک آمبیکا وانس،گھڑیوں کی دوکان،اور نیشنل میڈیکل میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہے جسکے سبب ان تین دوکانداروں کونقد رقم سے محروم ہونا پڑا۔

نیشنل میڈیکل کے مالک سید راشید علی پٹیل نے پولیس کی دی گئی اپنی شکایت میں کہا ہیکہ انکی میڈیکل سے نقد تین ہزار روپے چوری ہوئے ہیں اسکے علاوہ سارقوں نے انکی میڈیکل میں موجود دوائیوں کو بھی نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے،آمبیکا وانس اور گھڑیوں کی دوکان میں سے بھی نقد رقم چوری ہوئی ہے۔واضح ہو کے جن علاقہ میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہے وہ علاقہ چٹگوپہ کا اہم ترین اور مصروف علاقہ کہلاتاہے۔

یہاں پر سارقوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکانوں کے شٹر کو توڑ کر اس سرقہ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ واضح ہوکے پچھلے ہفتہ میں چٹگوپہ میں 6/ دوکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آچکی ہیں ان سارقوں کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے اور اب تین دوکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آنے کے بعدیہاں کے دوکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایسا لگتا ہیکہ چٹگوپہ میں نامعلوم سارقین کا گُروہ سرگرم ہے اور یہ قفل شکنی کی کرتے ہوئے سرقہ کی دلیرانہ واردات کو انجام دے رہے ہیں۔اس ضمن میں چٹگوپہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم سارقوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس واردت کے بعد چٹگوپہ میں سنسنی پھیل گئی اور دیگر دوکاندار اپنی دوکانوں کی حفاظت کو بہتر بنانے میں دیکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!