ضلع بیدر سے

اسکالرشپ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

پری میٹرک،پوسٹ میٹرک،میرٹ کم مینس اسکالرشپس فارم داخل کرنے کی تاریخ میں ہوئی توسیع

بسواکلیان: 16/جنوری (کے ایس) شری C.G ہلاد بلاک ایجوکیشن افسر بسواکلیان نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے اسٹیٹ اسکالر شپ پورٹل کے ذریعہ پری میٹرک،پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کی عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31جنوری 2020مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل 15جنوری آخری تاریخ مقرر تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محترمہ عائشہ فردوس اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود بنگلور نے تمام صدر مدرسین کو ہدایت کی ہے کہ این ایس پی آن لائن اندراج شدہ طلباء کی عرضیاں ایس ایس پی پر اندرون مقررہ تاریخ داخل کریں۔

محمد مستان CRPبسواکلیان نے صدر مدرسین اور اولیائے طلباء سے بلا تاخیر اسکالر شپ کی عرضاں اسٹیٹ اسکالرشپ پورٹل پر درج کرنے کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!