ہمناآباد: تمام تر حفاظتی اقدمات کے ساتھ نور ڈھابہ کا دوبارہ آغاز
بیدر: 8/اگست (اے اہس ایم) ہمناآباد کے نور ڈھابہ کے مالک سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہیکہ نور ڈھابہ میں تمام تر حفاظتی اقدمات کو مکمل کر لیا گیا ہے جیسے کے سینیٹائزر کاچھڑکاؤ،باورچی خانہ کی مکمل صٖفائی،اور آس پاس کی کھلی جگہہ کو مکمل صاف کیا گیا ہے جسکے بعد بروز ہفتہ کی صبح سے نور ڈھابہ کا آغاز کیا گیا ہے۔
پچھلے دنوں ہمارے تمام اہل خانہ کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں بارہ افراد کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد ڈھابہ کو بند کیا گیا تھا اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ احسان،فضل وشکر ہے کے اب ہمارے تمام افراد خانہ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور سبھی کی رپورٹ نگیٹوآچکی ہے اور سبھی کی ہو م کو رنٹائن کی مدت بھی مکمل ہوچکی ہے۔
پچھلے ایک ماہ سے زائدعرصہ کے دوران آزمائشی مراحل میں ہمارے بہی خواہوں نے ہمارے لئیے جس طرح سے دعائیں کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس کا ہم تمام افراد خانہ شکریہ ادانہیں کر سکتے صرف تمام کے حق میں دعائے خیر کر سکتے ہیں۔اللہ رب العزت تمام اُمت مسلمہ کو ہر بلاء،وباء اور سانحوں سے محفوظ رکھے آمین۔