دہلیریاستوں سے

دہلی انتخابات: عآپ کے تمام امیدواروں کا اعلان، 15 موجودہ ارکان اسمبلی ٹکٹ سے محروم

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے تمام 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پٹ پڑ گنج سے انتخاب لڑیں گے

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے تمام 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پت پڑ گنج نشست سے انتخاب لڑیں گے۔

عآپ نے 46 موجودہ ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے اور کچھ سیٹوں پر نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے شعیب اقبال، رام سنگھ نیتاجی اور ونئے مشرا امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی کی تیز طرار رہنما آتشی مارلینا کالکاجی سے اور راجندر نگر سیٹ سے آپ کے ترجمان راگھو چڈھا سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔

جن امیدواروں کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں کچھ ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں لہذا اس بار خیال کیا جارہا تھا کہ ان اکو امیدوار نہیں بنایا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی نے تیمار پور سے رکن اسمبلی پنکج پشکر کے مقام پر دلیپ پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، بوانا سے رکن اسمبلی رام چندر کے مقام پر جئے بھگوان اپکار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح منڈکا سے سکھبیر دلال کے مقام پر دھرم پال لاکڑا کو موقع دیا گیاہے۔

کسے کہاں سے امیدوار بنایا گیا؟

نریلا سے شرد چوہان، براڑی سے سنجیو جھا ، آدرش نگر سے پون شرما ، بادلی سے اجیش یادو ، رٹھانا سے مہیندر گوئل ، بوانا سے جئے بھگوان اپکار ، منڈکا سے دھرمپال لاکڑا ، کراڑی سے رتوراج جھا، سلطان پور ماجرا سے مکیش کمار اہلاوت، ناگلوئی جاٹ سے رگھوندر شوکین، منگول پوری سے راکھی برلا، روہنی سے راجیش ناما بنسی والا ، شالیمار باغ سے بندنا کماری ، شکور بستی سے ستندر جین ، تری نگر سے جتیندر تومر، وزیرپور سے راجیش گپتا ، ماڈل ٹاؤن سے اکھیل پتی ترپاٹھی اور صدر بازار سے سوم دت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، چاندنی چوک سے پرہلاد سنگھ ساہنی، مٹیا محل سے شعیب اقبال ، بلی ماران سے عمران حسین ، قرول باغ سے وشیش روی، پٹیل نگر سے رام کمار آنند، موتی نگر سے شیو چرن گوئل، مادی پور سے گریش سونی، راجوری گارڈن سے دھنوتی چندیلا، ہری نگر سے راجکماری ڈھلوں، تل نگر سے جرنیل سنگھ ، جنک پوری سے راجیش رشی ، وکاس پوری سے مہندر یادو، اتم نگر سے نریش بالیان، دوارکا سے ونئے کمار مشرا ، مٹیالہ سے گلاب سنگھ یادو، نجف گڑھ سے کیلاش گہلوت، بجواسن سے بی ایس جون، پالم سے بھاونا گوڑ، دہلی چھاؤنی سے وریندر سنگھ قادیان، راجیندر نگر سے راگھو چڈھا، نئی دہلی سے اروند کیجریوال، جنگ پورہ سے پروین کمار اور کستوربا نگر سے مدن لال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!