بہار: بی جے پی رکن اسمبلی نے نتیش کمار کے ’این آر سی‘ والے بیان پر کیا حملہ، کہا ’ہرحال میں ہوگا نافذ‘
بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی سچیدانند رائے نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اس بیان کی پرزور تنقید کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ این آر سی صرف آسام کے لیے تھا اور وہ پورے ہندوستان میں نافذ ہونے نہیں جا رہا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ’’این آر سی پورے ملک میں نافذ ہوگا، نتیش جی اس کے خلاف بولیں یا کوئی اور کہے، این آر سی نافذ ہوگا۔‘‘ سچیدانند رائے نے شہریت قانون پر بحث کی بات کہے جانے پر بھی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نتیش کمار پی کے (پرشانت کشور) کی زبان بول رہے ہیں۔‘‘