کیرالہ حکومت سپریم کورٹ پہنچی، کہا ’یہ شہریت ترمیمی قانون آئینی اصولوں کے خلاف‘
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرالہ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ اس نے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ہندوستانی آئین کی شق 14، 21 اور 25 کے ساتھ ساتھ سیکولرزم کے حقیقی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
تمل ناڈو: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نکالی گئی زبردست ریالی
پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی حکومت کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے۔ تمل ناڈو میں پیر کے روز بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ خواتین نے بھی اس قانون کے خلاف ہندوستانی پرچم کے ساتھ ریلی نکالی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں۔