ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں 5/کروڑ روپیوں سے وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کا راج شیکھر پاٹل نے سنگ بنیادرکھا

ہمناآباد: 14/ جنوری (ایس آر) ہمناآباد آئی،بی میں پانچ کروڑ روپیوں کے خرچ سے دو منزلہ وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔اس گیسٹ ہاؤ س کے تعمیری کاموں کا رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے بھومی پو جا کرتے ہوئے اسکا افتتاح کیا، بعدازاں انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سابقہ ایچ،ڈی کمار سوامی کی حکومت میں اُس وقت کے پی،ڈبلیو،ڈی کے وزیر ایچ،ڈی ریوناء سے میں ہمناآباد میں وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کے لئیے نمائندگی کی تو انہوں نے اسکو فوری طور پر منظور کیا۔

کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد وزیر اعلی ایڈی یو رپا اور متعلقہ وزیر گوند کارجول نے سابقہ حکومت کے منصوبہ کو برقرار رکھا ہے جسکے لئیے میں انکا بھی مشکور ہوں۔اس گیسٹ ہاؤس کو پندرہ ماہ میں مکمل کرنا ہے مگر گتہ دار نے اسکو دس ماہ میں مکمل کرنے کا تیقن دیا ہے آنیوالے سال کے جنوری ماہ میں اسکا افتتاح ہو گا اس موقع پر متعلقہ وزیر کو مدعو کیا جائے گا۔ہمناآباد میں آمبیڈکر چوک تا وانجری کی سڑک کے لئیے 1کروڑ15لاکھ روپے منظور ہوچکے ہیں بہت جلد اس سڑک کی تعمیری کاموں کا افتتاح ہو گا۔

ہیلی کھیڑ (بی)میں 80لاکھ روپیوں سے آئی،بی اور 4کروڑ روپیوں سے سرکاری اسپتال کی تعمیر کی جائیگی۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کے،اے،ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے ساتھ احباب کی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،لکشمن بڑلا،رمیش ڈاکوڑگی،سوگندھا،کنٹیپادانا،محمد افسرمیاں،بھدریش پاٹل،ابھیشک پاٹل،ڈاکٹر سدھو پاٹل،سید عبدالباسط عمر،سید ظفر اسلم،راجکمار کلبرگی،سید فیاض علی،انیل پلری،ششی دھر پاٹل،بابو ٹائیگر،گروناتھ کوڑلور،سچن کوڑلور،کے علاوہ کثیر تعدا دمیں اہلیان ہمناآباد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!